یوپی: حتمی ووٹر لسٹ میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں
یوپی: حتمی ووٹر لسٹ میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں
اتر پردیش میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کے باوجود ووٹر لسٹوں میں سنگین خامیاں برقرار ہیں۔ آلٹ نیوز کی 13 اسمبلی حلقوں کے 69 پولنگ بوتھوں کی جانچ میں کم از کم 230 افراد کے نام حتمی فہرست میں 2 سے 4 مرتبہ درج پائے گئے، جبکہ ہر اندراج کے ساتھ الگ ای پی آئی سی نمبر موجود تھا۔ بعض مقامات پر مردوں کو خاتون اور خواتین کو دوسرے ناموں سے درج کرنے کے معاملات بھی سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق علی گڑھ کے ایک ووٹر کا نام حتمی فہرست میں 4 مرتبہ شامل کیا گیا، جبکہ بلند شہر کے ایک بوتھ پر 17 افراد کے نام دو دو مرتبہ درج پائے گئے۔ یوپی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے متعدد درخواستیں جمع ہونے پر مختلف ای پی آئی سی نمبر جاری ہونے کو نظام کا پرانا مسئلہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ نظرثانی کے باوجود دوہرے اندراجات اور ووٹرز کے کوائف میں تضادات دور نہیں کیے جاسکے۔




