یورپ

فرانس میں آنسو گیس کے استعمال سے ہزاروں خواتین کی تولیدی صحت متاثر ہونے کا انکشاف

فرانس میں آنسو گیس کے استعمال سے ہزاروں خواتین کی تولیدی صحت متاثر ہونے کا انکشاف

فرانس میں 17 اکتوبر کو ملک گیر مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب سے تقریباً 22 ہزار آنسو گیس کے گرینیڈ فائر کئے جانے کے بعد ہزاروں خواتین اور لڑکیوں نے ماہواری میں بے ترتیبی، شدید درد اور غیر معمولی خون بہنے کی شکایت کی ہے۔ ایک نسوانی تنظیم کے مطابق، 9200 سے زائد خواتین کی گواہیوں میں سے 94 فیصد نے امراضِ نسواں سے متعلق علامات بیان کیں، جبکہ 47 حاملہ خواتین میں سے 15 نے اسقاطِ حمل کی اطلاع دی۔

صحت کے محققین نے آنسو گیس کے ممکنہ قلیل اور طویل مدتی تولیدی اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مزید سائنسی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم فرانسیسی وزیر داخلہ نے پارلیمانی سماعت میں دعویٰ کیا کہ حکومتی مطالعات میں آنسو گیس کے استعمال سے صحت کو مخصوص خطرات پہنچنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس لیے اس کے استعمال پر پابندی کا ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button