
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے مشرقی علاقے فرا خانونگ میں جمعرات کو تیل کی ایک بڑی تنصیب میں شدید دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دور عمارتوں کے دروازے لرز اٹھے۔ فائر بریگیڈ نے تقریباً 30 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر قریبی اسکولوں کے طلبہ اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام نے تحقیقات مکمل ہونے اور حفاظتی اطمینان تک تنصیب کی پیداوار عارضی طور پر معطل کردی ہے۔ ابتدائی فضائی جانچ میں آلودگی کی سطح معمول کے مطابق پائی گئی ہے، جبکہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔




