ہندوستان
ہندوستان میں مسلم مخالف پوسٹس: عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اسلام، مسلمانوں اور مسلم خواتین کے خلاف مبینہ توہین آمیز اور اے آئی سے تیار کردہ فحش مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے معاملے میں سوتنتر بھاردواج کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر دہلی پولیس سے ایکشن ٹیکن رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یہ درخواست محمد شاہد گنگوہی نے دائر کی ہے، جس میں بھاردواج پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلم مخالف اور فرقہ وارانہ طور پر اشتعال انگیز مواد شائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 8 جنوری 2027ء مقرر کی ہے۔




