پاکستان
پاکستان سندھ میں آٹے کی قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ
پاکستان سندھ میں آٹے کی قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں آٹے کی یکساں قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیرِ خوراک مخدوم محبوب الزماں کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کا ایکس مل ریٹ 138 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل مارجن 7 روپے مقرر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کی زیادہ سے زیادہ پرچون قیمت 145 روپے فی کلو ہوگی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، جس کا اطلاق پورے سندھ میں ہوگا۔ حکومت مقررہ نرخوں پر عمل درآمد بھی یقینی بنائے گی۔




