دنیا
ترکیہ کے شہر آنتالیا میں اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP31) حتمی معاہدے کے بغیر ختم

فوسل فیول میں کمی اور 120 ارب ڈالر مالی امداد کی فراہمی پر شدید اختلاف
اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP31) جو دو ہفتوں سے زائد عرصہ تک ترکیہ کے شہر آنتالیا میں جاری رہی، گزشتہ روز حتمی معاہدے تک پہنچے بغیر اور اس تنظیم کے سکریٹری جنرل کی مایوسی کے اظہار کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
"خبر رساں ایجنسی روئٹرز” کی رپورٹ کے مطابق، ممالک کے درمیان فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور 120 ارب ڈالر مالی امداد کی فراہمی پر اصل اختلاف معاہدے پر دستخط میں رکاوٹ بن گیا۔




