ہندوستان

130ملین نام ووٹر لسٹ سے نکالنے اور مسلمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش بے دخل کرنے کے بھارتی حکومت کے امتیازی منصوبے پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی شدید تنقید

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارتی حکومت کے ووٹر لسٹ پر نظرِ ثانی کے منصوبے کو امتیازی قرار دیا اور اعلان کیا کہ نئی دہلی نے اس نظرِ ثانی کے دوران، جس کے نتیجے میں پورے ملک میں 130 ملین نام حذف ہوئے، مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے میں شدت پیدا کر دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، اس امریکی کمیشن کے سربراہ آصف محمود نے ایک بیان میں واضح کیا کہ بھارتی حکومت مسلمان شہریوں کو اہل ووٹرز کی فہرست سے نکال کر، انہیں "غیر ملکی” قرار دے کر اور غیر قانونی طور پر بے دخل کر کے مسلم برادری کو نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھارت کی تاریخ میں ووٹرز کا سب سے بڑا اخراج ہے جس نے غیر متناسب طور پر سب سے بڑی اقلیت یعنی بھارت کے مسلمانوں کو متاثر کیا ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے مسلمانوں کو سال 2014 میں نریندر مودی کی قیادت میں ہندو قوم پرست پارٹی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے بڑھتے ہوئے امتیاز کا سامنا ہے اور حکمران جماعت نے حال ہی میں آسام اور بنگال کی ریاستوں میں مسلمانوں کو بنگلہ دیش بے دخل کرنے اور خاندانوں کو جدا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button