آسٹریلیا
آسٹریلیا کے نگران ادارہ کی تجویز: دہشت گردی کی قانونی تعریف سے لفظ ’’مذہبی‘‘ نکالا جائے
آسٹریلیا کے نگران ادارہ کی تجویز: دہشت گردی کی قانونی تعریف سے لفظ ’’مذہبی‘‘ نکالا جائے
آسٹریلیا کے قومی سلامتی قوانین کے نگراں ادارے نے "دہشت گردانہ اقدام” کی قانونی تعریف پر نظرِ ثانی کے دوران تجویز پیش کی کہ دہشت گردی کے محرک سے متعلق قانونی معیارات سے لفظ "مذہبی” کو حذف کر دیا جائے؛ کیونکہ اس کو شامل کرنے سے مذہبی برادریوں اور گروہوں پر بدنامی کا داغ لگ سکتا ہے۔
آسٹریلیا کے اے بی سی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ اس سے قبل بھی اس ملک کے مسلم اداروں نے قانون کی اصلاح اور مذہبی عقائد کو دہشت گردی سے جوڑنے سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔




