شیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ وحید خراسانی روضۂ امام رضا علیہ السلام میں سپردِ خاک

پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا

مشہد مقدس۔ "پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا”؛ علم و فقاہت کے عظیم چراغ، شیخ الفقہاء آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کو جمعرات، 19 نومبر 2026ء کو ان کے علمی و دینی مقام کے شایانِ شان خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

ان کی تشییع جنازہ میں حوزہ ہائے علمیہ کے اساتذہ، علماء، فضلا، طلاب اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔ جلوسِ جنازہ خیابان شیرازی سے شروع ہو کر حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کی جانب روانہ ہوا۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے اشکبار آنکھوں اور غم زدہ دلوں کے ساتھ اس عظیم فقیہ اور مرجعِ دینی کو آخری سلام پیش کیا۔

حرم مطہر رضوی کے صحن پیامبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نمازِ ظہرین کے بعد نمازِ میت ادا کی گئی۔ بعد ازاں پیکرِ مطہر کو حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالسعادہ میں، مرقدِ مطہر کے قریب سپردِ خاک کیا گیا۔

یوں اس عظیم فقیہ کی آخری آرام گاہ بھی اسی آستانِ مقدس کے جوار میں قرار پائی جس سے اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت و ولایت کا روحانی رشتہ وابستہ ہے۔ مشہد مقدس کی سرزمین نے ایک ایسے عالمِ ربانی کو اپنی آغوش میں لے لیا جس کی زندگی علم، فقاہت، تدریس اور دینی رہنمائی کے لئے وقف رہی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button