خبریںیورپ

پرتگال میں سستے مکانات کے مطالبے پر 32 شہروں میں مظاہرے

پرتگال میں رہائشی بحران اور مکانات کے بڑھتے کرایوں کے خلاف ہفتہ کو ملک کے 32 شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے۔ ’’کاسا پیرا ویور‘‘ (رہنے کے لئے گھر) تحریک کے زیر اہتمام مظاہرین نے کرایوں پر مؤثر کنٹرول، بے دخلی سے تحفظ اور سستی عوامی رہائش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے کرایہ داری کے قانون میں مجوزہ تبدیلیاں واپس لینے پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی تجاویز سے کرایہ داروں کا تحفظ کمزور اور بے دخلی کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔ اس تحریک میں تقریباً 100 رہائشی انجمنیں اور عوامی تنظیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button