بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے شہر خلنا میں مجلسِ عزائے فاطمی منعقد

بنگلہ دیش کے شہر خلنا میں 3 جمادی الثانی 1448ھ کو قصرِ حسینی امام باڑہ میں شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔

بنگلہ دیشی ویب سائٹ ’’دی فجر‘‘ کے مطابق مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور مرثیہ خوانی سے ہوا۔ حجۃ الاسلام سید ابراہیم خلیل رضوی نے خطاب کرتے ہوئے رسالت و ولایت کے باہمی تعلق، اہل بیت علیہم السلام کی معرفت اور ان کی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر ماتم، زیارتِ عاشورا اور تبرک کی تقسیم ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button