تاریخ اسلام

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شبانہ تدفین اور پندرہ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی دخترِ گرامیِ پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے مزار کے نامعلوم رہنے کا سبب

ذرا تصور کیجیے کہ جس شہر میں پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے گمنام ترین اصحاب کی قبروں کے نشان بھی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھے گئے، وہاں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کی بیٹی اور اکلوتی نشانی نے یہ وصیت کی کہ انہیں رات کی تاریکی میں دفن کیا جائے اور ان کے مزار کے تمام آثار زمین سے مٹا دیے جائیں۔

یہ "مکمل بے نشانی” کوئی اتفاق نہیں؛ یہ تاریخ کی سب سے چونکا دینے والی فردِ جرم ہے، جو ایک قبر کی خاموشی کے ذریعے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کی شہادت کے بعد کی حقیقت کے چہرے سے نقاب اٹھا دیتی ہے۔

ہمارے ساتھی نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے، آئیے مل کر دیکھتے ہیں:

چودہ سو برس سے زائد عرصے سے جو بھی زائر مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھتا ہے، وہ تاریخ کے لیے ایک چونکا دینے والی اور باعثِ شرم حقیقت سے دوچار ہوتا ہے: پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے روضے کے گرد ہر کسی کی قبر موجود ہے، سوائے خود پیغمبر کے پارۂ تن کے!آخر کیوں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، جن کا ہاتھ پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے اسی قوم کی آنکھوں کے سامنے بارہا چوما، والدِ گرامی کی شہادت کے پچانوے دن بعد رات کے اندھیرے میں، بغیر جلوسِ جنازہ کے اور سب کی نظروں سے دور سپردِ خاک کی جائیں؟اس سوال کا جواب اسلامی تاریخ کی سب سے بڑی تحریف کو سمجھنے کی کنجی ہے۔اہلِ سنت کی معتبر ترین کتاب صحیح بخاری میں بھی اس بات کا اعتراف موجود ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے بعد امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے آپؑ کو شب کے وقت دفن کیا، خود ان کی نمازِ جنازہ پڑھی اور غاصبانِ خلافت کو اس واقعے کی خبر تک نہ ہونے دی۔

یہ واقعہ اس امر کا ثبوت ہے کہ دخترِ پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ اور پیغمبر کے بعد کے غاصب حکمرانوں کے درمیان فاصلہ اس قدر گہرا اور ناقابلِ مصالحت تھا کہ آپؑ نے یہ بھی گوارا نہ کیا کہ آپؑ کا بے جان جسدِ مبارک ان لوگوں کی دسترس میں آئے جنہوں نے حقِ ولایت غصب کیا، خانۂ وحی کی حرمت پامال کی اور فدک کو لوٹ لیا۔حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جانتی تھیں کہ اگر ان کی قبر ظاہر ہوئی تو اگلے ہی دن وہی لوگ، جنہوں نے ان کے گھر کو آگ لگائی تھی، ان کے مزار پر مگرمچھ کے آنسو بہائیں گے اور سوگواری کا تماشا رچا کر اپنے جرم کو تاریخ کی یادداشت سے مٹا دیں گے۔

چنانچہ آپؑ نے سب سے دانشمندانہ فیصلہ کیا: قبر کا نشان مٹا کر "مزار کے نہ ہونے” کو ایک ابدی فریاد بنا دیا۔یہ پوشیدہ قبر کوئی جغرافیائی معمّا نہیں؛ یہ ایک زندہ اور کبھی خاموش نہ ہونے والا "سندِ جرم” ہے، جو قیامت تک ہر آزاد منش انسان کے ضمیر کو اس تلخ سوال پر مجبور کرتا رہے گا کہ تم نے دخترِ پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا کہ وہ خاک کے سینے میں بھی تم سے چھپ گئیں؟

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button