خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے
کربلا میں امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی جانب سے حسینیہ امام سجاد علیہ السلام میں مجلس عزائے فاطمی منعقد
بانوئے دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے گزشتہ شب امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی جانب سے حسینیہ امام سجاد علیہ السلام میں عاشقان اہل بیت علیہم السلام کی شرکت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس مجلس عزا میں علماء، فضلاء، طلاب حوزہ علمیہ اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے عزاداری برپا کر کے دختر گرامی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے یوم شہادت کو عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا۔




