یورپ

لندن میں "مسلمان متفکر” کانفرنس میں مسلم دانشوروں کا اسلام مخالف لہر اور انتہائی دائیں بازو کے جریان کے اقتدار کا فکری مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور

لندن میں "مسلمان متفکر” کانفرنس میں مسلم دانشوروں کا اسلام مخالف لہر اور انتہائی دائیں بازو کے جریان کے اقتدار کا فکری مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور

پہلی "مسلمان متفکر” کانفرنس مختلف ممالک کے دانشوروں، سماجی کارکنوں اور دینی شخصیات کی شرکت سے لندن میں منعقد ہوئی۔

اس نشست میں، مسلم کمیونٹی کو درپیش فکری و سیاسی چیلنجز، امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے کی حکمتِ عملیوں اور فکری و سماجی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

انگریزی نیوز ویب سائٹ "فائیو پلرز” (5Pillars) کی رپورٹ کے مطابق، اس پروگرام کا انعقاد بعض انتہائی دائیں بازو کے جریانوں اور برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے نمائندوں کی جانب سے مخالفتوں اور دباؤ کے ساتھ ہوا، جنہوں نے مقررین کے ویزوں پر نظرِ ثانی اور اس نشست کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم، کانفرنس میں شریک دانشوروں اور کارکنوں نے خوف و ہراس کے ماحول کا مقابلہ کرنے، منطق پر مبنی مکالمے کو مضبوط بنانے، انسانی حقوق کے حامیوں کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور یورپ و امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو کم کرنے کے لئے فکری و میڈیائی مقابلے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button