یورپ
پیرس کے لوور میوزیم میں ’’روابط‘‘ کے عنوان سے عارضی نمائش کا انعقاد
پیرس کے لوور میوزیم میں ’’روابط‘‘ کے عنوان سے عارضی نمائش کا انعقاد
پیرس کے لوور میوزیم میں ’’روابط: اسلامی فن کے عجائبات‘‘ کے عنوان سے ایک نمائش منعقد کی گئی ہے، جس میں نویں سے سترہویں صدی عیسوی تک کے تقریباً ۵۰ تاریخی فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔
آذرنیوز کے مطابق یہ نمائش ۳۱ دسمبر تک جاری رہے گی اور اس میں روشنی، رنگ اور بصری فنون کے تین محوروں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
نمائش کے منتظمین کا مقصد عالمِ اسلام کی فنی جدتوں اور اسلامی ممالک و یورپ کے درمیان ثقافتی و جمالیاتی تبادلات کو اجاگر کرنا ہے۔




