
پوپ لیو نے ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں اسلام، یہودیت، بدھ مت اور سکھ مذہب سمیت مختلف مذاہب اور روایات کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس بین الاقوامی اجلاس میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ عقیدے کا اختلاف مذاہب کے پیروکاروں کے باہمی تعاون میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، اور بین المذاہب مکالمہ انسانی وقار کے تحفظ، امید کے فروغ اور عالمی امن کو مضبوط بنانے میں نہایت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
"ادارۂ گفتگوئے مذاہب” کے ٹیلی گرام چینل کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کی مسلم برادری نے بھی اس تقریب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو اختلاف کا سبب نہیں بننا چاہیے، بلکہ یہ آج کی انسانیت کو درپیش چیلنجوں کے حل کا حصہ بن سکتا ہے۔




