خبریںعراق

بغداد تا کربلا ریلوے منصوبے پر کام تیزی سے جاری؛ اربعینِ حسینی کے موقع پر ریلوے لائن کا ایک حصہ فعال ہو جائے گا

بغداد سے کربلائے معلیٰ تک ریلوے منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، تاکہ ایامِ زیارت، بالخصوص اربعینِ حسینی کے دوران زائرین کی آمد و رفت کو مزید آسان، محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

اس اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے تحت یوسفیہ سے محمودیہ تک ریلوے لائن کی تعمیر بلا تعطل جاری ہے، جس کا مقصد آئندہ زیارتی ایام میں سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سفری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

اسی تناظر میں مڈل ایسٹ نیوز نے عراقی جنرل ریلوے کمپنی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس ریلوے منصوبے کا مذکورہ حصہ اربعینِ حسینیؑ کے ایام میں باضابطہ طور پر افتتاح کر کے عوامی استعمال کے لیے فعال کر دیا جائے گا، جس سے زائرین کو زیادہ سہل، تیز رفتار اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button