عراق

نجف اشرف میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر کے وفد کی صوبہ دیوانیہ میں عشائر کے عمائدین سے ملاقات

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر کی جانب سے نجف اشرف سے اعزام کردہ وفد نے صوبہ دیوانیہ کے سفر کے دوران علاقے کے عشائر کے مشائخ (قبیلوں کے سرداروں) اور بزرگوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید عطاء اللہ حسینی کی سربراہی میں اور شیخ صلاح الحلفی و شیخ محمد الحسناوی کی ہمراہی میں اس وفد نے سفر کے دوران معزز عشائر کے خیموں میں حاضر ہو کر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کا سلام اور پیغام ان تک پہنچایا اور نوجوان طبقے پر خصوصی توجہ دینے اور حسینی عشائر کے مقام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button