
انڈونیشیا کے شہروں جکارتہ اور مکاسر میں سیکڑوں افغان پناہ گزینوں نے برسوں سے جاری غیر یقینی صورتِ حال اور پناہ کے معاملات کی سست رفتار سماعت کے خلاف مارچ اور مظاہرہ کیا۔
جکارتہ میں مظاہرین نیوزی لینڈ کے سفارت خانے اور انڈونیشیائی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے، جبکہ مکاسر میں انہوں نے بین الاقوامی ادارۂ ہجرت اور یونیسیف کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے برسوں کے انتظار کے بعد دوبارہ آبادکاری کے اپنے معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
انگریزی اخبار "جکارتہ پوسٹ” (The Jakarta Post) نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سرکاری رپورٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈونیشیا میں تقریباً 4750 افغان پناہ گزین رجسٹرڈ ہیں، جو اس ملک کی کل پناہ گزین آبادی کا 39 فیصد ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق ان میں سے بعض افراد تقریباً 14 سال سے غیر یقینی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس سال مربوط احتجاج کا چوتھا دور منعقد ہونے کے باوجود متعلقہ اداروں نے اب تک ان کے مطالبات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
انہوں نے مزید تاکید فرمائی کہ آیۂ شریفہ «یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ» (یعنی "معلوم و مقررہ وقت کے دن تک”) کا مصداق وہ وقت ہے جب رسولِ خدا اور امیرالمومنین صلوات اللہ علیہما بیک وقت رجعت فرمائیں گے، اور اسی عہد میں شیطان کی ہلاکت واقع ہوگی۔




