شیعہ مرجعیت

شیطان قیامت تک زندہ نہیں رہے گا، رجعتِ رسولِ خدا و امیرالمومنین علیہما السلام کے زمانے میں ہلاک ہوگا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

شیطان قیامت تک زندہ نہیں رہے گا، رجعتِ رسولِ خدا و امیرالمومنین علیہما السلام کے زمانے میں ہلاک ہوگا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی درس بروز منگل، 29 جمادی الاول 1448ھ کو منعقد ہوا۔
اس نشست میں بھی، گزشتہ نشستوں کی طرح، معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے عصرِ ظہور اور رجعت کے موضوعات کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ روایات کے مطابق شیطان کو دی گئی مہلت قیامت تک نہیں ہے، اور اس کی ہلاکت امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے میں بھی واقع نہیں ہوگی، کیونکہ حضرتؑ کی حکومت کے دور میں شیطان اور نفسِ امارہ بدستور موجود رہیں گے اور صرف ظلم میں کمی آئے گی۔
معظم لہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ چودہ معصومین علیہم السلام میں سے ہر ایک کے لیے ایک طبعی موت اور ایک شہادت ہے، فرمایا کہ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شہادت کے بعد امام حسین علیہ السلام رجعت فرما کر حکومت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید تاکید فرمائی کہ آیۂ شریفہ «یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ» (یعنی "معلوم و مقررہ وقت کے دن تک”) کا مصداق وہ وقت ہے جب رسولِ خدا اور امیرالمومنین صلوات اللہ علیہما بیک وقت رجعت فرمائیں گے، اور اسی عہد میں شیطان کی ہلاکت واقع ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button