افریقہ

کانگو میں بغاوت اور حکم عدولی پر 66 فوجیوں کو سزائے موت

کانگو میں بغاوت اور حکم عدولی پر 66 فوجیوں کو سزائے موت

جمہوریہ کانگو میں بغاوت، بزدلی اور فوجی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں فوجی عدالت نے 66 اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی۔

بی بی سی کے مطابق شمالی کیوو کے علاقے والیکالے میں 71 فوجیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران 4 اہلکاروں کو بری جبکہ ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان پر باغی جنگجوؤں سے جھڑپوں کے دوران اپنی فوجی پوزیشنیں چھوڑ کر فرار ہونے کا الزام تھا۔

کانگو کی حکومت نے مارچ 2024 میں تقریباً 20 سال سے عائد سزائے موت پر پابندی ختم کردی تھی۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے آر ایف آئی کے اعدادوشمار کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک کم از کم 507 فوجیوں کو مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جاچکی ہیں، جن میں 381 کو سزائے موت دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے سزائے موت کی بحالی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button