
مشرقی کانگو میں جاری بدامنی کے سلسلہ میں صوبہ ایتوری میں ہونے والے مہلک حملوں نے ایک بار پھر درجنوں بے گناہ شہریوں کی جان لے لی، جس کے باعث علاقہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اپریل کے آخری دنوں میں “کوڈیکو” نامی مسلح گروہ سے وابستہ جنگجوؤں نے کئی دیہات پر حملے کئے جن میں کم از کم 69 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حملے علاقے میں مسلح گروہوں اور سرکاری افواج کے درمیان جاری جھڑپوں کے بعد پیش آئے۔
روزنامہ “8 صبح” نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شدید بدامنی کے باعث مقتولین کی لاشوں کو جمع کرنے اور منتقل کرنے کا عمل کئی دنوں تک تاخیر کا شکار رہا۔
دریں اثنا بعض رپورٹس میں مشرقی کانگو میں سرگرم شدت پسند سنی مسلح گروہوں کی موجودگی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ “اتحادی جمہوری قوتیں” جیسے شدت پسند گروہ ان حملوں میں براہِ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث ہو سکتے ہیں۔
اگرچہ اب تک اس حملے کی ذمہ داری سرکاری طور پر کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔




