بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں تشدد کی لہر؛ ڈھاکہ میں 50 سے زائد بم دھماکے، 8 بسیں نذرِ آتش

بنگلہ دیش میں تشدد کی لہر؛ ڈھاکہ میں 50 سے زائد بم دھماکے، 8 بسیں نذرِ آتش

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورت حال تشویش ناک ہوگئی ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ اور نواحی علاقوں میں دیسی ساختہ بموں کے 50 سے زائد دھماکے ہوئے، جبکہ آٹھ بسیں بھی نذرِ آتش کردی گئیں۔

’ڈھاکہ ٹریبیون‘ کے مطابق، ڈھاکہ یونیورسٹی، پولیس مراکز اور اہم سرکاری عمارتوں کے اطراف بھی دھماکوں کے واقعات پیش آئے، جس سے شہریوں اور طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس حکام کا شبہ ہے کہ ایک منظم گروپ تشدد اور تخریب کاری کے ذریعے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم جرائم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار افراد کو ان واقعات کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button