بنگلہ دیش
بنگلہ دیش: محمد یونس پر 100 کروڑ ٹکا کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات شروع
بنگلہ دیش: محمد یونس پر 100 کروڑ ٹکا کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات شروع
بنگلہ دیش کے سابق عبوری سربراہ محمد یونس پر بینکوں کے سی ایس آر فنڈ سے 100 کروڑ ٹکا کے مبینہ غلط استعمال کا الزام سامنے آیا ہے، جس کے بعد حکومت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ رقم ریفرنڈم کی تشہیری مہم کے لیے حاصل کی گئی، جس میں بینکوں پر دباؤ ڈال کر فنڈز فراہم کروائے گئے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مختلف این جی اوز کو یہ فنڈز دیے گئے، جبکہ بعض اداروں کے دستاویزات بھی مکمل نہیں تھے۔ بینکوں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے نہ صرف قواعد کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ ان کی مالی حالت بھی متاثر ہوئی۔ نئی حکومت، جس کی قیادت طارق رحمان کر رہے ہیں، اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور ماضی کے فیصلوں پر نظرثانی جاری ہے۔




