ہندوستان میں روزانہ 4300 نئے کینسر مریضوں کا تخمینہ
ہندوستان میں روزانہ 4300 نئے کینسر مریضوں کا تخمینہ
نئی دہلی: 2024ء کے تخمینوں کے مطابق ہندوستان میں کینسر کے تقریباً 15 لاکھ 62 ہزار نئے کیسز سامنے آنے کا اندازہ لگایا گیا، یعنی روزانہ اوسطاً 4300 نئے مریض۔ اسی سال اس مرض سے ملک میں تقریباً 8 لاکھ 74 ہزار اموات کا تخمینہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر 2024ء میں کینسر کے تقریباً 2 کروڑ 6 لاکھ نئے کیسز اور 98 لاکھ اموات کا اندازہ لگایا گیا۔ ہندوستان میں مردوں میں منہ اور خواتین میں چھاتی کا کینسر زیادہ عام بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبادی میں اضافے اور عمر رسیدگی کے موجودہ رجحانات برقرار رہنے کی صورت میں 2050ء تک دنیا میں سالانہ نئے کیسز کی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، جو 2024ء کے تخمینے سے تقریباً 67 فیصد زیادہ ہوگی۔ ماہرین نے تمباکو نوشی سے اجتناب، صحت مند طرزِ زندگی، بروقت اسکریننگ اور ابتدائی تشخیص کو کینسر کے خطرات کم کرنے کے لیے اہم قرار دیا ہے۔




