آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی: غیر معصومین صرف علمِ غیب کے ایک حصے تک پہنچ سکتے ہیں، جبکہ مطلق علمِ غیب صرف چودہ معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے
غیر معصومین صرف علمِ غیب کے ایک حصے تک پہنچ سکتے ہیں، جبکہ مطلق علمِ غیب صرف چودہ معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست جمعرات 24 جمادی الاول 1448 کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے غیر معصوم افراد کے غیب سے آگاہ ہونے کے امکان اور اس کی حدود کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں فرمایا: اگرچہ اس سلسلہ میں ہر مدعی کا دعویٰ درست اور قابلِ قبول نہیں ہے، لیکن عقلی اور شرعی اعتبار سے یہ ناممکن نہیں ہے اور ممکن ہے کہ پرہیزگار و اہلِ تقویٰ افراد غیبی امور کے ایک حصے سے آگاہ ہو جائیں۔
معظم لہ نے مطلق علمِ غیب اور محدود علمِ غیب کے درمیان فرق کی وضاحت کرتے ہوئے تاکید فرمائی: معتبر روایات کی بنیاد پر کامل و مطلق علمِ غیب چودہ معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے جو اللہ تعالیٰ کی جانب سے انہیں عطا ہوا ہے؛ البتہ دیگر انبیاء، اولیاء اور متقی افراد صرف اللہ کے اذن سے بعض غیبی خبروں سے مطلع ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید یاد دلایا کہ قرآن کریم کی آیات کے مطابق غیر مسلموں کے لئے بھی دنیاوی فائدے ممکن ہیں، لیکن تاکید کی گئی ہے کہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید فرمائی: ہر دعوے کی صحت و سقم کا اصل اور حتمی معیار دو بنیادی معیارات، یعنی قرآنِ کریم اور اہلِ بیت علیہم السلام سے مطابقت ہے۔




