دنیا

روس میں انسانی اسمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب: نوکری کا جھانسہ دے کر انڈونیشیائی شہریوں کو یوکرین جنگ میں جھونکا گیا

منظرِ عام پر آنے والی رپورٹوں میں انکشاف ہوا ہے کہ روس میں سرگرم غیر قانونی نیٹ ورک اور انسانی اسمگلنگ کے گروہ ملازمت کے متلاشی افراد کی معاشی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر انہیں یوکرین جنگ کے محاذوں تک پہنچا رہے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق انڈونیشیائی درخواست گزاروں کو دلالوں نے ڈرائیونگ، باورچی گری اور سیکیورٹی جیسی غیر فوجی ملازمتوں اور بھاری تنخواہوں کا لالچ دیا۔ روس پہنچنے کے بعد ان گروہوں نے ان کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات ضبط کر لیں اور انہیں جنگ کے اگلے محاذوں پر جانے پر مجبور کیا گیا۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے اس معاملے کی وسیع تحقیقات شروع کر دی ہے اور اب تک 13 مشتبہ افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انڈونیشیائی شہریوں کے ساتھ اس فریب کاری کو بین الاقوامی ضوابط کے مطابق انسانی اسمگلنگ قرار دیا ہے۔

رپورٹوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کینیا، برازیل، کولمبیا اور صومالیہ سمیت کئی دیگر ممالک کے شہری بھی ان گروہوں کا نشانہ بنے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button