عراق

بغداد اور دمشق نے 2027 کے آغاز سے شام کے زیارتی سفر بحال کرنے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی

بغداد اور دمشق نے 2027 کے آغاز سے شام کے زیارتی سفر بحال کرنے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی

عراق اور شام نے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دے کر شام کے مقدس مقامات، بالخصوص حضرت زینب اور حضرت رقیہ سلام اللہ علیہما کے حرمِ مطہر کے زیارتی سفر دوبارہ شروع کرنے کی جانب نیا قدم اٹھایا ہے۔
طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق سکیورٹی اور انتظامی حالات سازگار ہونے کی صورت میں زائرین کے سفر 2027 کے آغاز سے دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔
روزنامہ "العربی الجدید” کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب وزیرِ اعظم محمد تمیم نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے نمائندوں کو سکیورٹی تقاضوں کا جائزہ لینے، زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور ان سفروں کے دوبارہ آغاز کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ مہیا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی وزیرِ اعظم علی الزیدی کی قیادت میں عراقی وفد کے حالیہ دورۂ شام کے دوران شامی حکام نے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ سی سلسلے میں سیاسی محقق علی الجبوری نے مذہبی سیاحت کے احیا کو دونوں ملکوں کے ثقافتی و سماجی تعلقات کی مضبوطی کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیارت کی سہولت کے علاوہ اس اقدام سے شام میں ٹرانسپورٹ، ہوٹل انڈسٹری اور تجارت کو فروغ مل سکتا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زائرین کے لیے سکیورٹی اور مناسب سہولتوں کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button