خبریںدنیا

28 سال پیدل دنیا کا چکر لگانے اور 50 ہزار کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد برطانوی مہم جو کی گھر واپسی

برطانوی سابق چھاتہ بردار کارل بوشبی، چلی کے جنوبی ترین سرے سے انگلینڈ تک بغیر کسی سواری کے 50 ہزار کلومیٹر پیدل سفر طے کرنے کے بعد بالآخر اپنے آبائی شہر واپس پہنچ گیا۔

یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس مہم جو سیاح نے اپنے اس 28 سالہ سفر میں چار براعظموں کو عبور کرتے ہوئے، سخت موسمی حالات اور ویزا کے حصول کی پیچیدہ مشکلات کا مقابلہ کیا اور انسانی استقامت کی ایک بے مثال داستان رقم کی۔

خطرات اور سرحدی رکاوٹوں کا سامنا کرنے میں اس مہم جو کی ثابت قدمی اور پختہ ارادہ انسانی جسمانی و روحانی صلاحیت کی لامحدود حدوں کا مظہر ہے جو مشکل چیلنجز سے نکلنے میں معاشروں کے لئے تحریک کا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button