ایشیاء

آسام میں مسلمان بستی کو اجاڑ دیا گیا

آسام میں مسلمان بستی کو اجاڑ دیا گیا

آسام کے ضلع دھوبری میں انتظامیہ نے یکم نومبر کو بنگالی مسلمانوں کی اکثریتی بستی میں بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 550 خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔ عالم گنج کے نائنتھ بلاک میں 650 بیگھہ اراضی پر قائم مکانات اور دیگر تعمیرات گرانے کے لئے 50 سے زائد بلڈوزر تعینات کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ایک مزار کے انہدام کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 800 بیگھہ اراضی خالی کرائی جانی ہے، تاہم 150 بیگھہ سے متعلق 160 درخواست گزاروں کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 13 نومبر کو مقرر ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل بجلی منقطع کر دی گئی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے آسام میں مسلم خاندانوں کی مسلسل بے دخلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی پالیسیوں میں امتیازی سلوک کے خدشات بھی اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button