دنیا

ماؤنٹ ایورسٹ میں 2 ہیلی کاپٹر تباہ، غیر ملکی سیاح ہلاک

ماؤنٹ ایورسٹ میں 2 ہیلی کاپٹر تباہ، غیر ملکی سیاح ہلاک

نیپال کے ماؤنٹ ایورسٹ علاقے میں لینڈنگ کے دوران 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی سیاح ہلاک اور ایک پائلٹ زخمی ہوگیا۔

حادثہ فیرچے ہیلی پیڈ پر پیش آیا، جہاں فش ٹیل ایئر اور ایئر ڈائنسٹی کے ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق زخمی پائلٹ کی شناخت رابندرا پرجاپتی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے سیاح کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button