بحرین

بحرین : مجالسِ عزائے فاطمی میں شرکت پر خطباء کی حراست میں توسیع

بحرین : مجالسِ عزائے فاطمی میں شرکت پر خطباء کی حراست میں توسیع

بحرین میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں منعقدہ مجالسِ عزا میں شرکت کے الزام میں گرفتار شیعہ خطباء اور شہریوں کی حراست میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

حسینیہ حاج احمد بن خمیس کے سربراہ استاد حبیب عباس خمیس اور خطیب ملا حبیب الدرازی کی حراست میں مزید 15 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ملا حبیب الدرازی کو زیارتِ عاشورا کی تلاوت پر مشتمل آڈیو ریکارڈنگ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے مذہبی شخصیات اور شعائر کی توہین اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button