امریکہ

ہالینڈ کے ساحل پر کشتی خراب، 38 افراد کو بچا لیا گیا، 2 مشتبہ اسمگلر گرفتار

ہالینڈ کے ساحل پر کشتی خراب، 38 افراد کو بچا لیا گیا، 2 مشتبہ اسمگلر گرفتار
 
ہالینڈ کی امدادی ٹیموں اور کوسٹ گارڈ نے صوبہ زیلینڈ میں کادزاند اور برسکنس کے ساحلوں کے قریب سمندر میں بھٹکتی ہوئی ایک ہوا بھری کشتی میں سوار 38 افراد کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا۔ موٹر میں فنی خرابی کے باعث یہ لوگ ایمسٹرڈیم سے 250 کلومیٹر جنوب میں انتہائی خطرناک صورتحال میں پھنس گئے تھے۔
 
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی” کے مطابق، ڈچ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بچائے گئے افراد میں 36 افغان شہری ہیں، جو فی الحال عارضی حراستی مرکز میں رکھے گئے ہیں۔
 
ڈچ پولیس کے ترجمان نے اس واقعے کو ملک کی سمندری حدود میں ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا اور بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو سوڈانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button