صحافیوں کے خلاف جرائم میں استثنا ختم کیا جائے: "فری مسلمز" کا عالمی دن پر مطالبہ

عالمی تنظیم برائے نفیِ تشدد "فری مسلمز” نے 2 نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم میں استثنا کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی شیعہ نیوز کے مطابق، بیان میں دنیا بھر کے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر افراد کو مشتبہ معاملات کا پردہ فاش کرنے اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں حصہ لینے کے سبب آمرانہ حکومتوں کی جانب سے بار بار تشدد، غیر قانونی گرفتاریوں اور سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
"فری مسلمز” نے اقوامِ متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافیوں کے حقوق سے وابستہ اپنے اداروں اور فورمز کو زیادہ مؤثر بنائے اور ان کو لاحق خطرات میں کمی لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔تنظیم نے عالمی میڈیا اداروں کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لاپتہ صحافیوں کا سراغ لگایا جائے، جیلوں میں قید صحافیوں کو رہا کیا جائے اور صحافیوں کے قتل اور ان پر تشدد کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔بیان کے اختتام پر تنظیم نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، لہٰذا اس شعبے سے وابستہ افراد کے قانونی تحفظ کو مزید مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔




