عراق
آستانۂ حسینی میں پاپائے روم کے نمائندے کا استقبال، بین المذاہب امن پر زور
آستانۂ حسینی میں پاپائے روم کے نمائندے کا استقبال، بین المذاہب امن پر زور
آستانۂ مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام نے عراق میں پاپائے روم کے سفیر اور نمائندے، آرچ بشپ میروسلاو ویخووسکی اور ان کے ہمراہ وفد کی میزبانی کی۔
بین المذاہب مکالمے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ہونے والی اس ملاقات میں امن و رواداری کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون پر زور دیا گیا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دین کے روحانی مقام سے معاشروں کے مسائل کے حل اور انسانی خدمات کے فروغ میں کام لیا جائے۔
خبر رساں ادارے "نون” کے مطابق پاپائے روم کے نمائندے نے دینی اداروں کے انسانی کردار کو سراہتے ہوئے سیاست دانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے انسان دوست پروگراموں کو اپنے لیے نمونہ بنائیں۔




