لبنان
بیروت میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر میں شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلسِ عزا
بیروت میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر میں شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلسِ عزا
بیروت میں مرجعِ عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر میں علما، طلاب اور خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے ارادت مندوں کی موجودگی میں ایامِ فاطمیہ کی مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔
اس محفل میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ جلال معاش نے شعائرِ فاطمی کے احیاء کی اہمیت اور آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کی ہدایات کے مطابق دنیا بھر میں فاطمی ثقافت کی اشاعت کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کیا کہ معظم لہ کا بیروت دفتر پورے لبنان میں تمام مجالسِ فاطمی کی مالی معاونت کے لیے تیار ہے۔
اس کے بعد حجت الاسلام شیخ محمد حسین معاش نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مناقب و خصوصیات بیان کیے۔




