مقدس مقامات اور روضے
کربلا: حضرت عباس علیہ السلام کے ضریحِ مطہر کی حفاظت، صفائی اور نگہداشت کا باقاعدہ پروگرام شروع
کربلا: حضرت عباس علیہ السلام کے ضریحِ مطہر کی حفاظت، صفائی اور نگہداشت کا باقاعدہ پروگرام شروع
کربلائے معلیٰ میں عتبۂ عباسیہ مقدسہ کے خُدّام اور عملے نے حضرت عباس علیہ السلام کے ضریحِ مطہر کی صفائی اور نگہداشت کے لیے مقررہ وقفوں سے جاری رہنے والے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
اس عمل کے دوران خصوصی مواد استعمال کیا گیا تاکہ ضریح کے نقش و نگار اور اس میں جڑے سونے اور چاندی کے اجزا کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
خبر رساں ادارے اخبارِ شیعہ کی رپورٹ کے مطابق، ان حفاظتی اقدامات کا مقصد ضریحِ مطہر کی آب و تاب اور جمال کو برقرار رکھنا اور اس کے ڈھانچے کو ہر طرح کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔




