ہندوستان

ممبئی ملک کا آلودہ ترین شہر، اے کیو آئی 152 ریکارڈ

ممبئی ملک کا آلودہ ترین شہر، اے کیو آئی 152 ریکارڈ

فضائی آلودگی کی نگرانی کرنے والے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق، ممبئی دنیا کا پانچواں اور ہندوستان کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں فضائی معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 152 ریکارڈ کیا گیا۔ ادارے نے زمینی سطح پر موجود اوزون کو آلودگی کی اہم وجہ بتایا ہے۔ ماہرین کے مطابق، غیر معمولی گرمی، نمی اور ہوا کی سست رفتار کے باعث آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تاہم، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار میں ممبئی کا اے کیو آئی 98 درج کیا گیا، جو اطمینان بخش زمرے میں آتا ہے۔ بورڈ کے مطابق، بعض علاقوں میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 آلودگی کے اہم اسباب ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے آلودگی کے مراکز کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے کے لیے تمام 26 وارڈوں کے افسران کو ضروری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button