افغانستان
یونیسف کے صحت کے پروگراموں کے ذریعے شیعہ نشین صوبہ دایکندی کا افغانستان میں صحت عامہ کے فروغ میں دوسرا مقام حاصل
یونیسف کے صحت کے پروگراموں کے ذریعے شیعہ نشین صوبہ دایکندی کا افغانستان میں صحت عامہ کے فروغ میں دوسرا مقام حاصل
صوبہ دایکندی بامیان کے بعد، صحت کے منصوبوں کے نفاذ اور مقامی برادریوں کی وسیع شراکت کے ذریعہ افغانستان میں کھلے مقامات پر رفعِ حاجت سے پاک دوسرے صوبہ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یہ کامیابی پہاڑی علاقوں میں اور موسمی مشکلات کے باوجود حاصل ہوئی ہے۔
خبر رساں ویب سائٹ "اطلاعات روز” کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو محور بناتے ہوئے حفظانِ صحت کی تعلیم کے پروگراموں اور گھریلو حفظانِ صحت کی سہولیات کی تعمیر کے نفاذ سے اس شیعہ نشین صوبے میں بچوں کے درمیان آلودہ پانی اور ماحول سے پیدا ہونے والی قابلِ انسداد بیماریوں کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔




