پاکستان
پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 35 ہلاک

پاکستان کے پشاور میں دیر کالونی کے ایک نجی اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 35 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق اسکول کا مالک گرفتار اور پرنسپل حراست میں ہے۔ عمارت کا تکنیکی معائنہ نہ ہونے کے باوجود اسکول مارچ 2026 میں رجسٹرڈ ہوا تھا۔ حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جب کہ خیبر پختونخوا میں نجی اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظتی جانچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




