ثقافت اور فن

ڈیجیٹل دور میں ایمانی زندگی کے پہلو؛ دینی معرفت کے فروغ کے مواقع سے لے کر سوشل میڈیا پر کردار کشی کے خطرات تک

سوشل میڈیا میں موجودگی اور جدید ذرائع ابلاغ کی ٹیکنالوجی کا استعمال آج کی زندگی کا ناگزیر حصہ بن چکا ہے۔

یہ فضا جہاں روحانی ترقی، دینی علم میں گہرائی اور فلاحی خدمات کی توسیع کے لئے بے مثال مواقع فراہم کرتی ہے، وہیں "لمحہ بھر میں فیصلہ سنا دینا” اور افراد کی آبرو کو تیزی سے پامال کرنے جیسے مظاہر کی وجہ سے با ایمان زندگی کے سامنے سنگین اخلاقی چیلنجز اور خطرات بھی کھڑے کر رہی ہے۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی کی رپورٹ کی طرف آپ کی توجہ مبذول کراتا ہوں:

ڈیجیٹل رابطوں کے دور نے طرزِ عمل کے نمونوں کو بدل کر معاشرے کے سامنے نئے انتخاب رکھ دیے ہیں۔

اس درمیان با ایمان زندگی کا مطلب ٹیکنالوجی سے کنارہ کشی نہیں، بلکہ اخلاقی ذمہ داری اور وقت، مواد اور آن لائن روابط کا شعور کے ساتھ انتظام کرنا ہے۔

سوشل میڈیا ایک دو رخی پلیٹ فارم ہے جس کے اثرات مکمل طور پر صارفین کے مقاصد اور اس سے برتاؤ کے طریقہ پر منحصر ہیں۔

اگر سوشل میڈیا کو علم میں اضافہ، انسانی تعلقات کو مستحکم کرنے اور نیک کاموں کی انجام دہی کے لئے بروئے کار لایا جائے تو یہ ایک قیمتی موقع ہے، جیسا کہ اس نے دینی معارف کے ذخائر، دینی تعلیمات اور دینی مہمات تک فوری رسائی کو سب کے لئے آسان بنا دیا ہے۔

لیکن اس کے برعکس، انٹرایکٹو پلیٹ فارمز کے الگورتھم عارضی جذبات کا غلط فائدہ اٹھا کر "لمحہ بھر میں فیصلہ” اور "بائیکاٹ کلچر” جیسے منحوس مظاہر کو جنم دے رہے ہیں جو پل بھر میں بے بنیاد افواہوں کو حقیقت کی جگہ بٹھا کر افراد کی عزت و آبرو کو نشانہ بناتے ہیں۔

آن لائن فضا میں روبرو رابطے کا فقدان "بے لگامی کے اثر” اور صارفین میں تحفظ کے جھوٹے احساس کا باعث بنتا ہے۔

کٹے پھٹے مواد یا افواہوں کو بغیر تحقیق و تصدیق کے پھیلانا، حقیقی تباہیوں کا ایک سلسلہ لے آتا ہے جیسے خاندانوں کا بکھر جانا، روزگار کے مواقع کا خاتمہ اور شدید نفسیاتی عوارض۔

اس کے علاوہ کردار کشی کا اجتماعی تفریح میں تبدیل ہو جانا، معاشرے میں انفرادی احساسِ ذمہ داری کو کمزور کر دیتا ہے۔

ایسے ماحول میں تباہ کن لہریں اٹھانے کے بعد لہروں پر سوار افراد کی بے حسی، آن لائن رویوں پر نظرِ ثانی کی ضرورت کو اور بھی زیادہ آشکار کر دیتی ہے۔

صارفین کو یہ جاننا چاہیے کہ ان کے الفاظ اور ان کے کلکس ان پر بھاری قانونی اور اخلاقی ذمہ داری عائد کرتے ہیں۔

اسی لئے ڈیجیٹل دنیا میں با ایمان زندگی کے لئے ہوشیاری، انسانی آبرو کی حفاظت، تہمت سے اجتناب اور غیر معتبر خبروں کو آگے بڑھاتے وقت انگلیوں کو قابو میں رکھنا ضروری ہے۔

اخلاق کی پاسداری، تنقیدی سوچ کو تقویت دینا، انسانی اصولوں کی پابندی اور عجلت پسندی سے پرہیز ہی اس پرخطر فضا کو روحانی ترقی، ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کے پلیٹ فارم میں بدلنے کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button