افغانستان
افغانستان بھر میں بی بی سی کی ایف ایم ریڈیو نشریات معطل، ادارے کا اظہارِ تشویش
افغانستان بھر میں بی بی سی کی ایف ایم ریڈیو نشریات معطل، ادارے کا اظہارِ تشویش
افغان حکام نے افغانستان بھر میں برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کی ایف ایم ریڈیو نشریات معطل کر دی ہیں، جس پر ادارہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بی بی سی کے ترجمان کے مطابق، افغانستان میں لاکھوں افراد درست خبروں اور مستند معلومات کے حصول کے لئے ادارے کی نشریات پر انحصار کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ نشریات کی معطلی کے معاملے کو حل کرنے کے لئے حکام سے رابطے جاری ہیں۔




