پاکستان
پاکستان ۔۔۔۔ سندھ میں 24.7 فیصد لڑکیوں کی شادی 18 سال سے پہلے ہونے کا انکشاف
پاکستان ۔۔۔۔
سندھ میں 24.7 فیصد لڑکیوں کی شادی 18 سال سے پہلے ہونے کا انکشاف
حیدرآباد: پاکستان میں بچوں کے حقوق سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق سندھ میں 24.7 فیصد خواتین کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے، جبکہ 7.5 فیصد کی شادی 15 سال سے قبل ہوئی۔ اس کے مقابلے میں مردوں میں یہ شرح بالترتیب 8.5 اور 2.2 فیصد رہی۔
نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کی یونیسف کے تعاون سے تیار کردہ رپورٹ دی اسٹیٹ آف چلڈرن اِن پاکستان 2024 میں کم عمری کی شادی کے اسباب میں غربت، تعلیم کے محدود مواقع، معاشرتی توقعات اور صنفی عدم مساوات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں سندھ کے یہ اعداد و شمار 2018-19 کے ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے پر مبنی ہیں، اس لیے انہیں 2026 کی موجودہ شرح قرار نہیں دیا جا سکتا۔




