آسٹریلیا

آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں حسینیہ بیت الحسین علیہ السلام میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزا کا انعقاد

آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں حسینیہ بیت الحسین علیہ السلام میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزا کا انعقاد

ایامِ عزائے فاطمی کی مجالس عزا آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں حسینیہ بیت الحسین علیہ السلام میں خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت کے ساتھ مسلسل جاری ہیں۔

یہ مجالس عزا دینی شعائر کی تعظیم اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت کو زندہ رکھنے کے سلسلہ میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

ان مجالس عزا میں شریک افراد حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی سیرت اور فضائل پر مذہبی خطابات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ عزاداری اور مرثیہ خوانی بھی کرتے ہیں۔

آخر میں شرکاء حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل اور عالمِ تشیع کی سربلندی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button