عراق
نمائندہ مرجعیت کی بصرہ میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر کے ذمہ داران سے ملاقات

مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جلال معاش نے شہرِ بصرہ میں معظم لہ کے دفتر میں حاضر ہو کر اس دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ نزار الحسن اور علمائے کرام و طلابِ علومِ دینیہ کے ایک جمع سے ملاقات و گفتگو کی۔
انہوں نے اس ملاقات میں حاضرین تک آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کا سلام اور دعا پہنچائی اور اپنی گفتگو کے دوران ادارۂ مرجعیت اور مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے مابین رابطے کو برقرار رکھنے اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔




