عراق

کربلائے معلیٰ اور بغداد میں کوڑے سے توانائی پیدا کرنے کے پہلے ذہین منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز، بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے

کربلائے معلیٰ اور بغداد میں کوڑے سے توانائی پیدا کرنے کے پہلے ذہین منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز، بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے

عراق کی قومی سرمایہ کاری اتھارٹی نے ملک کے مختلف صوبوں میں کوڑا کرکٹ کے نظم و نسق اور صاف توانائی کی پیداوار کے لئے جدید بنیادی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان منصوبوں میں مقدس شہر کربلا میں کوڑا جمع کرنے کا ذہین نظام متعارف کرانا اور دارالحکومت بغداد میں کوڑے کو بجلی میں تبدیل کرنے والے پاور پلانٹس کا قیام شامل ہے، جن کا مقصد شہری صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا اور ماحولیاتی خطرات کو کم کرنا ہے۔

عراق کی قومی سرمایہ کاری بورڈ کے نائب سربراہ سالار محمد نے سرکاری خبر رساں ادارہ (واع) سے گفتگو میں بتایا کہ بغداد کے یومیہ کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ایک چینی کمپنی کے تعاون اور متعلقہ وزارتوں کی ہم آہنگی سے شروع کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح صوبہ کربلا کے رہائشی کمپلیکسز میں پہلی بار کوڑے کی منتقلی کا جدید نیومیٹک سسٹم ایک ہسپانوی کمپنی کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ آبی وسائل اور ماحولیات کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button