ہندوستان

اذان میں مداخلت نہ کی جائے، صوتی آلودگی کے قوانین کی پابندی لازم: الٰہ آباد ہائی کورٹ

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سہارنپور کی ایک مسجد میں پانچ وقت کی اذان سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اذان اسلام کا اہم حصہ ہے، تاہم لاؤڈ اسپیکر کے استعمال میں Noise Pollution Rules, 2000 اور عدالتی احکامات کی پابندی ضروری ہے۔

دو رکنی بنچ نے درخواست گزاروں کو حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کی کہ وہ مقررہ صوتی حدود اور 2020ء کے عدالتی فیصلے پر مکمل عمل کریں گے۔ عدالت نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت دی کہ قانونی حدود میں اذان کے معاملے میں غیرضروری مداخلت نہ کی جائے، تاہم خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button