افریقہ
نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 32 افراد سوار
نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 32 افراد سوار
نائیجیریا کے جنوب مغربی علاقے اوندو اسٹیٹ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر نیول بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سمیت 32 افراد سوار تھے۔
حکام کے مطابق ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے اور امدادی کارروائی جاری ہے، تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔




