ہندوستان

اتر پردیش: ووٹر لسٹ کا مسودہ 17 نومبر کو، حتمی فہرست 4 جنوری کو جاری ہوگی

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات 2027 کے پیش نظر ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (SIR) کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن آفیسر نو دیپ رِنوا کے مطابق مسودہ فہرست 17 نومبر 2026 کو جاری ہوگی، جس پر 16 دسمبر تک دعوے اور اعتراضات داخل کیے جا سکیں گے۔

درخواستوں کا تصفیہ 28 دسمبر تک ہوگا اور حتمی فہرست 4 جنوری 2027 کو شائع کی جائے گی۔ اس دوران 21، 22، 28 اور 29 نومبر کو خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسودہ فہرست میں اپنا اور اہل خانہ کا نام ضرور چیک کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button