شیعہ مرجعیت

اگر کسی میں مکمل زیارت عاشورا پڑھنے کی ہمت یا فرصت نہ ہو تو جتنا پڑھ سکے پڑھ لے، کوئی حرج نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اگر کسی میں مکمل زیارت عاشورا پڑھنے کی ہمت یا فرصت نہ ہو تو جتنا پڑھ سکے پڑھ لے، کوئی حرج نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی روزانہ علمی نشست منگل، 17 ربیع الثانی 1448 کو منعقد ہوئی۔

گزشتہ نشستوں کی طرح اس نشست میں بھی معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زیارتِ عاشورا کو سو مرتبہ لعن و سلام کے بغیر پڑھنے کے حکم سے متعلق فرمایا: زیارتِ عاشورا مستحب ہے، لہٰذا اسے سو مرتبہ لعن و سلام کے بغیر پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: بلکہ انسان آدھی زیارتِ عاشورا یا اس سے کم بھی پڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے تاکید فرماتے ہوئے کہا: چونکہ زیارتِ عاشورا واجب نہیں ہے، اس لئے اگر کسی میں پوری زیارت پڑھنے کی طاقت یا حوصلہ نہ ہو تو جتنی مقدار پڑھ سکتا ہے پڑھ لے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button